مادر وطن کے اتحاد سے ہی آبنائے تائیوان میں مستقل امن حاصل کیا جا سکتا ہے،ریاستی کونسل کے دفترِ امورِ تائیوان کا بیان

2024/01/17 16:23:34
شیئر:


 17 جنوری کو چین کی  اسٹیٹ کونسل کے دفترِ امورِ  تائیوان  کے ترجمان چن بن ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں  کہا کہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اپنے   سال نو  کے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ "مادر وطن کا اتحاد ایک تاریخی ضرورت ہے ۔آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا چاہیے اور قومی احیاء کی عظمت میں شریک ہونا چاہیے"۔ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی تقریر میں مادر وطن کے ناگزیر اتحاد کے تاریخی رجحان کی نشاندہی کی گئی اور آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے لیے پرجوش تمناوں کا اظہار کیا گیا۔  تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، مادر وطن کے دوبارہ اتحاد  سے ہی  ہم "تائیوان کی علیحدگی پسندی"  کے پوشیدہ خطرے کو جڑ سے ختم کرسکتے ہیں اور قومی اقتدار اعلی ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔ اس سے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان طویل مدتی سیاسی محاذ آرائی کی خصوصی حالت کو ختم کیا جا سکتا ہے، آبنائے تائیوان میں مستقل امن  قائم ہوسکتا ہےاور چینی قوم کے لیے ایک خوشحال اور بہتر مستقبل تشکیل دیا جا سکتاہے۔