فرانسیسی وزیر اعظم گیبریل اٹل کے نام چینی وزیر اعظم کا تہنیتی پیغام

2024/01/17 11:33:29
شیئر:

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے 16 جنوری کو گیبریل اٹل کو فرانس کے وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔

 لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور فرانس دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں اور خودمختاری کی روایات رکھنے والے بڑے ممالک ہیں۔ حالیہ برسوں میں، دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک  رہنمائی کے تحت، چین اور فرانس کے تعلقات نے مسلسل پیش رفت کی ہے، جس سے افراتفری کی شکار دنیا میں قابل قدر استحکام پیدا ہوا ہے۔ وزیر اعظم لی چھیانگ نے  کہا کہ اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ  میں   مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے  کو  تیار ہوں، اور ایک مستحکم، باہمی فائدہ مند، قائدانہ اور ترقی پسند چین-فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر میں نئی خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہوں۔