اقوام متحدہ چینی قمری کیلنڈر میں ڈریگن کے سال کے لیے اسٹامپ شیٹ جاری کرے گی

2024/01/17 10:59:16
شیئر:

اقوام متحدہ کی 16 جنوری کی اطلاعات کے مطابق   اقوام متحدہ کی پوسٹل ایڈمنسٹریشن  چینی   قمری کیلنڈر   کے مطابق  نئے سال کی آمد کے جشن  کےلیے  19 جنوری کو نیو یارک میں  ڈریگن کی تصویر کے ساتھ خصوصی اسٹامپ شیٹ جاری کرے گی ۔

 ڈریگن  اسٹامپ شیٹ 10 ڈاک ٹکٹوں پر مشتمل  ہوگی  جن میں سے ہر ایک کی قیمت 1.50 امریکی ڈالر  ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق  ڈاک ٹکٹ کے بائیں جانب  نصف حصے پر اقوام متحدہ کا علامتی نشان ہے جبکہ دائیں جانب  نصف حصے  پر   بادلوں میں اڑنے والے ایک ڈریگن  کو دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  اقوام متحدہ کی پوسٹل ایڈمنسٹریشن نے مئی 2010  کو  پہلا ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا جس میں چینی  برج  کو دکھایا گیا تھا  اور 2021 تک پورے  12  چینی برجوں پر مبنی ڈاک ٹکٹس  کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہے ۔