ٹوگو کے صدر کی وانگ ای سے ملاقات

2024/01/18 10:05:29
شیئر:

سترہ  جنوری کو ٹوگو کے صدر فاری نیاسنگیبے  نےلوم میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

صدر فاری نیاسنگیبے   نے وانگ ای سے ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ٹوگو -چین تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے امکانات پر اظہار خیال کیا اور  چین افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت ٹوگو اور افریقی ممالک کی جانب سے حاصل کردہ شاندار کامیابیوں کی تحسین کی ۔

وانگ ای نے کہا کہ چین ٹوگو کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مضبوط کرے گا اور پائیدار ترقی کے حصول میں ٹوگو کی حمایت کرے گا۔ اکیسویں صدی ترقی پذیر ممالک کے لیے حیات نو کی صدی ہے۔ چین ہمیشہ افریقہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا، آزادانہ ترقی کو تیز کرنے میں افریقہ کی حمایت کرے گا، چین-افریقہ تعاون کی اپ گریڈنگ کو فروغ دے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین-افریقہ تعاون کے مزید نتائج سے ٹوگو اور افریقی ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

اسی دن وانگ ای نے  ٹوگو کی وزیر اعظم وکٹری توماگا دوبے اور وزیر خارجہ رابڑٹ ڈسی سے الگ الگ  ملاقاتیں کیں۔