ایران کے ساتھ مسئلہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے: صدر پاکستان

2024/01/18 18:51:29
شیئر:


 18 جنوری کو  پاکستان کے صدر عارف علوی نے  ایران کے صوبہ سیستان   میں پاکستان کے  جوابی اقدامات پر ایک بیان جاری کیا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔انہوں نے   ایرانی شہریوں کو جانی نقصان سے محفوظ رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ  بنانے پر پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے جس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے اور پاکستان تمام ممالک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، امید ہے کہ  دیگر ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں اور اس مسئلے کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔