تھیان جو -7 کارگوخلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب ڈاکنگ

2024/01/18 10:09:49
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق تھیان جو -7 کارگو خلائی جہاز  مدار میں داخل ہونے کے بعد   بیجنگ  وقت کے مطابق 18 جنوری 2024 کو ایک  بج کر چھیالیس منٹ پر کامیابی کے ساتھ خلائی اسٹیشن کے تھیان حہ کور ماڈیول کی بیک ورڈ پورٹ کے ساتھ لنگرانداز ہوا ۔  ڈاکنگ مکمل ہونے کے بعد ، تھیان جو  -7 کو مشترکہ پرواز سیکشن میں منتقل کردیا جائے گا۔

 اس کے بعد شینزو-17  کا خلاباز  عملہ تھیان جو-7 کارگو خلائی جہاز میں داخل ہوگا اور منصوبے کے مطابق کارگو ٹرانسفر اور دیگر متعلقہ کام انجام دے گا۔