چین کی پائیدار اور اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی ،عالمی ترقی میں مزید تیزی لائے گی: وزارت خارجہ

2024/01/18 17:55:21
شیئر:


18 جنوری کو  منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ سترہ جنوری کو  قومی ادارہ شماریات نے 2023 میں چین کی  قومی معیشت کے آپریشن سے متعلق اہم اعداد و شمار  جاری کیے، جس میں سب سے زیادہ  اہم  اشاریہ   5.2 فیصد کی سالانہ جی ڈی پی نمو تھی جو گزشتہ سال کے آغاز میں مقرر کردہ متوقع ہدف سے زیادہ تھی۔یہ مکمل طور پر اس امر کو عیاں کرتا ہے کہ  چین کی معیشت بحال ہو رہی ہے اور اعلی معیار کی ترقی ٹھوس پیش رفت کر رہی ہے.

ترجمان نے کہا کہ  دنیا کے لیے، اس کے تین مثبت پہلو  ہیں جن میں  عالمی معیشت کے لیے قوتِ محرکہ کی  فراہمی، عالمی معیشت میں استحکام  اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ نئے مواقع کا اشتراک کرنا شامل ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ چین کی پائیدار اور اعلی معیار کی اقتصادی ترقی اور چینی طرز کی جدیدیت  کی مسلسل ترقی، یقینی طور پر دنیا کے لیے مزید فوائد لائے گی اور عالمی ترقی میں ایک بھرپور محرک کا کردار ادا کرے گی۔