کوٹ ڈی آئیوور کے صدر ألاسان اوواتارا کی وانگ ای سے ملاقات

2024/01/18 18:56:56
شیئر:


  17 جنوری کو  کوٹ ڈی آئیوور کے صدر  ألاسان اوواتارا  نے  آبیدجان میں کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

صدر الاسان نے کہا کہ  چین کے ساتھ تعلقات کوٹ ڈی آئیوور  کی ترجیح رہیں گے اور وہ چین کے کامیاب تجربے سے سیکھنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور کوٹ ڈی آئیوور   میں چین-افریقہ تعاون کے فورم کے مزید نتائج پر عمل درآمد کو فروغ دینے کے لیے پر امید ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  تائیوان کے معاملے پر کوٹ ڈی آئیوور کا موقف واضح  ہے، یعنی دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  کوٹ ڈی آئیوور ،  ون چائنا کے اصول پر قائم رہے گا۔