افغانستان اپنے ملک کو جدید بنانے کے لیے چین کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش رکھتا ہے،نوجوان افغان اسکالرز

2024/01/19 15:38:08
شیئر:

 20 جنوری  کو چین اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 69 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے ایشین افریقن سینٹر کے پشتو ڈیپارٹمنٹ نے  بیجنگ میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا جس میں چین اور افغانستان کے متعدد نوجوان اسکالرز  نے  موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں  چین -افغانستان تعلقات کی ترقی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ  تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔

 افغانستان کی لغمان یونیورسٹی کے لیکچرار اور تیانجن یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والے عبدالحکیم ہوتک نے کہا کہ  سڑکوں، ریلوے اور بندرگاہوں جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چین کی کامیابیوں پران کی گہری نظر ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ افغانستان چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھ سکتا ہے اور افغانستان میں ترقی کے مواقع تلاش کرنے کے لیے چین کی وسیع مارکیٹ اور ایک کامل لاجسٹکس سسٹم  سے استفادہ کر سکتا ہے۔