وانگ ای کی برازیل کے وزیر خارجہ ماورو ویرا سے ملاقات

2024/01/19 15:38:45
شیئر:


  18 جنوری کوسی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیلیا میں برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو ویرا سےملاقات کی۔

برازیل کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ رواں سال  برازیل -چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے جو  خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ حالیہ برسوں میں برازیل  اور چین کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے اور تعاون کے شعبوں میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سال صدر لولا  نے چین کا تاریخی دورہ کیا تھا جس کےبھر پور نتائج برآمد ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ برازیل    چین کے ساتھ روابط  اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح اور تمام شعبوں میں تعاون کے میکانزم کو بروئے کار لانے  اور مفید باہمی  تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔ 

وانگ ای نے کہا کہ مشرقی اور مغربی نصف کرے میں سب سے بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے نمائندوں کی حیثیت سے، چین اور برازیل کو عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔ چین  دیرپا امن، عالمگیر سلامتی اور مشترکہ خوشحالی  کی حامل ایک کھلی، جامع، صاف ستھری اور خوبصورت دنیا  تشکیل دینے کے لیےبرازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

 فریقین نے چین برازیل تعاون کی اسٹریٹجک اہمیت اور مجموعی اثرات پر بات چیت کی اور اتفاق کیا کہ  وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے  چوتھے چین -برازیل جامع اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ میزبانی کی جائے گی  نیز  وسیع موضوعات کا احاطہ کرنے والے دوطرفہ اور کثیر الجہت امور پر تفصیلی  اسٹریٹجک بات چیت  کی جائے گی۔