نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سے متعارف کروائے گئے چین کے معاشی امور کے سات پہلو

2024/01/19 15:47:24
شیئر:


 18جنوری کو  منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو سوشی نے مستقبل میں ملک کی درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی اور  متعلقہ کاموں  کے سات پہلوؤں  کو متعارف کروایا ۔ ان میں سب سے پہلا، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ساتھ ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر کی قیادت کرنا ، دوسرا توجہ کو مقامی طلب  بڑھانے پر مرکوز کرنا ، تیسرا اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر گہرا کرنا ، چوتھا شہری-دیہی انضمام اور مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دینا ، پانچواں ماحولیاتی تمدن نیز سبز اور کم کاربن ترقی کو مزید فروغ دینا ، چھٹا ترقی اور سلامتی کو مربوط کرنا اور ساتواں لوگوں کے ذرائع معاش کا موثر تحفظ اور ان میں بہتری لانا ہے.