چین اور کوٹ ڈی آئیوور کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ

2024/01/19 10:03:58
شیئر:

چین اور     کوٹ ڈی آئیوور      کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق      کوٹ ڈی آئیوور  کی  حکومت کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای  نے 17 تا 18 جنوری     کوٹ ڈی آئیوور    کا خیر سگالی دورہ کیا۔

اس اعلامیے میں  دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نےطویل مدتی دوستانہ اور باہمی حمایت  یافتہ دوطرفہ تعلقات پر مثبت بات کی اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا اظہار کیا۔     کوٹ ڈی آئیوور    نے ایک چین کے اصول کا اعادہ کیا اور کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

 دونوں فریق مساوی، باہمی فائدہ مند اور جیت جیت تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں اور کوٹ ڈی  آئیوور   نے   34 ویں افریقہ کپ آف نیشنز کے لیے چین کی مضبوط حمایت کو سراہا ہے۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کے منصوبوں اور تجارت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ فریقین نے مغربی افریقی خطے کی صورتحال اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی امور پر بھی  بات چیت کی ۔