غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں اور حماس کے حملے جاری

2024/01/19 10:04:38
شیئر:

اسرائیلی فوج نے مقامی وقت کے مطابق 18 جنوری کو اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے جنوبی علاقے میں آپریشن کیا ہے جہاں  درجنوں مسلح افراد مارے گئے ہیں ۔

 اسرائیلی افواج کے مطابق اس نے  اسی دن غزہ کی پٹی میں حماس کے ہتھیار بنانے کے مراکز کو   تباہ کر دیا تھا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 جنوری  کو اسرائیلی فوج نے اسی روز خان یونس کے مشرق میں اباسانگ کے علاقے پر بھی بمباری کی ۔

 18 تاریخ کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر تلکریم اور اس کے دو پناہ گزینوں کے کیمپوں پر مسلسل دوسرے روز حملہ کیا  جس میں  اسرائیلی فوج کے مطابق آٹھ فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر  حماس سے وابستہ مسلح گروپ قاسم بریگیڈ نے 18  جنوری کو اعلان کیا کہ  اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں  اسرائیلی افواج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا اور اسرائیلی فوج کے اہداف پر بمباری کی۔