روسی صدر پوتن نے جلد شمالی کوریا کے دورے پر آمادگی ظاہر کی ہے، شمالی کوریا کی وزارت خارجہ

2024/01/21 16:06:54
شیئر:

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے 20 تاریخ کو ایک  اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جلد شمالی  کوریا کے دورے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا  کی وزیر خارجہ  چوے سون ہوئی کی قیادت میں ایک سرکاری وفد نے 15 سے 17 جنوری تک روس کا سرکاری دورہ کیا۔ دونوں فریقوں نے جزیرہ نما کوریا اور شمال مشرقی ایشیا جیسے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر  گہرائی سے تزویراتی بات چیت کی اور اتفاق رائے پایا۔ فریقین نے شمالی کوریا اور روس کے بنیادی مفادات کے تحفظ  اور  خود انحصاری اور انصاف پر مبنی ایک نئے کثیر قطبی بین الاقوامی نظام  کے قیام کے لئے  تزویراتی اور  تیکنیکی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ۔

اعلامیےمیں یہ بھی کہا گیا کہ روسی صدر پوتن نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے چیئرمین کم جونگ ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مناسب وقت پر پیانگ یانگ کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور جلد از جلد شمالی کوریا کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔