بیس جنوری کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام پر رضامندی کا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر مکمل سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے۔ اس بیان پر متعلقہ فریقین نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ "دو ریاستی حل کی مخالفت ناقابل قبول ہے۔"
21 جنوری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ "دو ریاستی حل" کو قبول کرنے سے انکار کرنا اور فلسطینی عوام کو ریاست کے قیام کے حق سے محروم کرنا ناقابل قبول ہے۔سب کو ،فلسطینی عوام کے اپنی ریاست کے قیام کے حق کو تسلیم کرنا چاہیے۔
برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے بھی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان سے مایوس ہوئے ہیں۔ اسرائیل -فلسطین تنازع کا کوئی دوسرا حل نہیں ہے اور پوری دنیا کا ماننا ہے کہ "دو ریاستی حل" ہی بہترین حل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی حکومت اس حل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔