جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر حملہ ، 10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

2024/01/22 10:01:53
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق  22جنوری کو   علی الصبح، اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ  کے  شہر خان یونس کے متعدد علاقوں   پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے تھے  شہید ہوگئے جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔  

 اسرائیل کی جانب سے ابھی تک اس کے حوالے سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔