⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠نئے دور میں مالیاتی امور کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی تقریر پر بھرپور ردعمل

2024/01/22 10:24:40
شیئر:


چین کے صدر مملکت  شی جن پھنگ نے حالیہ دنوں اعلیٰ معیار کی مالیاتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے صوبائی اور وزارتی سطح پر سرکردہ کیڈرز کے  ایک خصوصی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں ایک اہم تقریر کی تھی ۔ صدر مملکت نے ا پنی تقریر میں مالیاتی قوت  کی تشکیل میں   اہداف، کاموں، عملی تقاضوں اور دیگر اہم مسائل کی تفصیلی   وضاحت کی اور اس بات پر زور دیا کہ "مالیاتی قوت  تشکیل دینے کے لیے طویل المدتی کوششوں کی ضرورت  ہےاور  چینی خصوصیات کے ساتھ جدید مالیاتی نظام کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے۔صدر مملکت شی جن پھنگ  کی اہم تقریر  پر مختلف  شعبوں س کی جانب سے پرجوش ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

 چین کے  اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے چیف اکانومسٹ او جین او کا کہنا ہے کہ  صدر مملکت   شی جن پھنگ کی تقریر میں چینی خصوصیات کے ساتھ مالیاتی ترقی کے بنیادی موقف، نظریات اور طریقوں کو منظم طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔ تقریر  میں  ہمارے لیے نئے دور اور نئے سفر میں مالیاتی امورمیں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے  بنیادی اصول  اور کارروائی کے رہنما خطوط فراہم کیے گئے ہیں۔