نیٹو کی اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشق ،سرد جنگ کی طرف واپسی کی نشاندہی کرتی ہے، روسی نائب وزیر خارجہ

2024/01/22 11:09:35
شیئر:

21 جنوری کو  روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے اپنے بیان میں کہا کہ نیٹو  کی منصوبہ بندی کے مطابق ،  یورپ کے متعدد مقامات پر  نیٹو کی " سٹیڈ فاسٹ ڈیفنڈر   2024" فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جائے  گا ۔یہ فوجی مشقیں  نیٹو  کی سرد جنگ کے ناقابلِ واپسی  طرزِ عمل   کی نشاندہی  کرتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فوجی مشق مغربی دنیا کی  کی طرف سے روس کے خلاف شروع کی گئی ہائبرڈ جنگ کا ایک حصہ ہے۔ 

18 جنوری  کو، یورپ میں نیٹو کی اتحادی افواج کے کمانڈر ان چیف کرسٹوفر کیویلی نے اعلان کیا تھا کہ  " سٹیڈ فاسٹ ڈیفنڈر2024"  نیٹو کی  کئی دہائیوں  میں کی جانے والی سب سے  بڑی فوجی مشق" ہے۔   اس فوجی مشق میں 31 ممالک کے تقریباً 90 ہزار فوجی اہلکار حصہ لیں گے۔