شی جن پھنگ کے حکم پر فوجی قانون سازی کے کام سے متعلق نئے نظر ثانی شدہ ضوابط کا اجراء

2024/01/22 18:46:01
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ حال ہی میں مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین  شی جن پھنگ نے نئے نظر ثانی شدہ   "فوجی قانون سازی کے کام سے متعلق ضوابط" جاری کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے ، جو یکم مارچ 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

  نو ترمیم شدہ قانون کے مطابق ، نئے نظر ثانی شدہ " ضوابط" نے فوجی قانون سازی  کے نظام اور میکانزم کو جامع  طور پر  ریگولیٹ کیا ہے۔ 13 ابواب اور 85  دفعات پر مشتمل نئے نظر ثانی شدہ "ضوابط" نے  فوجی قانون سازی کے رہنما نظریے اور بنیادی اصولوں کو واضح کیا ، فوجی قوانین اور قواعد و ضوابط کی تشکیل کےدائرہ  اختیار کا تعین  کیا، اور فوجی قوانین اور ضوابط کی تشکیل سے متعلق نظام کو معیاری بنایا ہے.