"دو ریاستی حل" ایک بین الاقوامی اتفاق رائے ہے جسے درجہ بہ درجہ عملی جامہ پہنایا جانا چاہیے: فلسطینی وزیر اعظم

2024/01/23 10:44:24
شیئر:

 20 جنوری کو   فلسطینی ریاست  کے قیام کے خلاف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان  کے جواب میں 22 جنوری کو فلسطینی وزیر اعظم محمد ابراہیم اشتیہ نے  فلسطینی نیشنل اتھارٹی کی کابینہ کے  ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ بین الاقوامی برادری  فلسطینی ریاست  کے قیام پر ایک اتفاق رائے تک پہنچ چکی ہے اور اس اتفاق رائے کو حقیقی معنوں میں یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین -اسرائیل تنازع کو روکنا ہوگا ، یہ  اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کے اقدامات کو روکیں۔

 اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے 20 جنوری کو کہا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے قیام پر  رضا مندی  کا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔