کمپالا میں تیسری ساوتھ سمٹ کا آغاز

2024/01/23 09:49:29
شیئر:

 21  جنوری کو  ، یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ، تیسری ساوتھ سمٹ  کا آغاز ہوا جس میں تقریبا 100 ممالک کے اعلی سطحی نمائندوں اور اقوام متحدہ کے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔سمٹ میں جنوبی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے معاملات  مرکزِ  توجہ ہیں۔  

 اس سال  سمٹ کا موضوع  ہے"کسی کو پیچھے نہیں رہنے دینا"  اور اس کا  مقصد  زیادہ مسابقتی عالمی ماحول میں گروپ 77 کو نئی تحریک  فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ  تجارت، سرمایہ کاری، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، غربت کے خاتمے اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں جنوب جنوب تعاون کو فروغ دینا بھی سمٹ کے مقاصد میں شامل ہے۔

 ساؤتھ سمٹ گروپ 77 کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہے۔  90 کی دہائی سے ، چین نے" گروپ 77 اور چین" کا میکانزم قائم کیا  ہے جو  ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔ گزشتہ برسوں کے دوران چین نے جنوب جنوب تعاون میں نئی اور زیادہ سے زیادہ پیش رفت کے لیے جنوب کے دیگر ممالک کے ساتھ مکمل  تعاون کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ان کی رائے میں   چین کا کردار بہت اہم ہے، اور یہ سربراہی اجلاس گلوبل ساؤتھ  کی طرف سے اہم  پیغام جاری کرتا  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے  دورے کا ایک اہم مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات کی جائیں تاکہ گلوبل ساؤتھ کو اتنا اہم بنایا جا سکے جتنی اہمیت  کا وہ حق دار  ہے۔