شی جن پھنگ سے اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم کی ملاقات

2024/01/24 18:50:45
شیئر:

 24 جنوری کی سہ پہر چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گاسٹین براؤنی نے ملاقات کی۔

 شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اینٹیگوا اور باربوڈا مشرقی   کیریبین علاقے میں پہلا ملک ہے جس نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے  اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ چین اس بات کو سراہتا ہے کہ اینٹیگوا اور باربوڈا نے ہمیشہ ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل کیا ہے اور تجارت، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، موسمیاتی تبدیلی، نئی توانائی، اور  صحت عامہ سمیت دیگر  شعبوں میں  اینٹیگوا اور باربوڈاکے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ چین  موسمیاتی تبدیلی کے میدان میں اینٹیگوا اور باربوڈا اور دیگر چھوٹے جزیرہ نما  ترقی پذیر ممالک  کے خدشات اور امنگوں کو بہت اہمیت دیتا ہے ، اور چھوٹے جزیرہ نما ترقی پذیر  ممالک کی  چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی میں اینٹیگوا اور باربوڈا کو مدد فراہم کرنے  اور کیریبین ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کو مسلسل فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

 براؤنی نے کہا کہ اینٹیگوا اور باربوڈا چینی طرز کی  جدیدکاری  کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور چین کی عظیم کامیابیوں سے بھرپور ثابت ہوا ہے کہ  چین کا راستہ اور نظام کامیاب ہے اور تمام فریقوں کے لیے قابل تقلید  ہے ۔ اینٹیگوا اور باربوڈا  پختہ یقین رکھتا ہے کہ تائیوان چین کا ایک صوبہ تھا، ہے اور رہے گا۔  اینٹیگوا اور باربوڈا ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل کرتا رہے گا، اور  چین کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے. انہوں نےامید ظاہر کی کہ  اس دورے کے ذریعے  اینٹیگوا اور باربوڈا اور چین کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جایا جائے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے تعاون کے مزید نتائج حاصل کیے جائیں گے۔