چائنا میڈیا گروپ اوراینٹیگوا اور باربوڈا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مابین تعاون کی یادداشت پر دستخط

2024/01/24 21:34:32
شیئر:

24 جنوری کو ، اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گاسٹن براؤنی کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر ، چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر برائے خارجہ امور ، زراعت ، تجارت اور باربوڈا امور پال گرینی نے بیجنگ میں "چائنا میڈیا گروپ اور اینٹیگوا اور باربوڈا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مابین تعاون کی یادداشت" پر دستخط کیے۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم یادداشت پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔

اسی دن وزیر اعظم  براؤنی نے چائنا  میڈیا گروپ کا  دورہ کیا۔ حالیہ برسوں میں ،چائنا میڈیا گروپ نے اینٹیگوا اور باربوڈا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ دونوں ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فریقین نے مواد کے تبادلے، تکنیکی تعاون، صنعتی ترقی اور اہلکاروں کے تبادلے میں عملی تعاون کے لئے ایک نارملائزڈ میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا۔