شی جن پھنگ کی ازبک صدر شوکت میرزییوئیف سے بات چیت

2024/01/24 18:51:37
شیئر:

24 جنوری کی سہ پہر چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین  کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ازبکستان کے  صدر شوکت میرزییوئیف سے بات چیت کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے اعلان کیا کہ چین اور ازبکستان  نے نئے دور میں چاروں موسموں کی  جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے اور ایک اعلیٰ نقطہ آغاز پر چین  ازبکستان ہم نصیب معاشرے کو  فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔