چینی قمری سالِ نو کے آغاز میں کچھ ہی دن رہ گئے ہیں ۔ ایکسپریس ڈیلیوری ویب سائیٹس پر "ہم اسپرنگ فیسٹیول کے دوران کھلے ہیں" کی اطلاع دی جا رہی ہے، کارگو کی منتقلی کے مراکز اور سروس آؤٹ لیٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور کسٹمر سروس 24 گھنٹے آن لائن ہے. جشنِ بہار کے دوران چینی ایکسپریس ڈلیوری کمپنیز کی جگمگاتی روشنیاں بھرپور اقتصادی ترقی کا اشارہ دے رہی ہیں ۔
22 جنوی کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چین کی ایکسپریس کوریئر کمپنیز نے 2023 میں ملک بھر میں 132.07 ارب پارسل ہینڈل کیے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.4 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ اعداد و شمار مسلسل 10 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں ۔ ان ایکسپریس ڈیلیوریز میں ملکی اور بین الاقوامی ایکسپریس ڈیلیوریز شامل ہے۔
چین کے ایکسپریس ڈیلیوری کے حجم نے گزشتہ دس سالوں میں کئی ارب سے سینکڑوں بلین تک کی بڑی پیش رفت کی ہے اور چین کا ایکسپریس ڈیلیوری کا کاروباری حجم دنیا کے کل حجم کے 60 فی صد ے زیادہ ہے۔
جدید سروس انڈسٹری کے ایک اہم حصے کے طور پر، ایکسپریس ڈلیوری کاروباری حجم ، چینی معیشت کے مشاہدے کے لیے اہم اشاریے فراہم کرتا ہے۔ چین کی ایکسپریس ڈیلیوری انڈسٹری کی ترقی ، ڈیمانڈ اور سپلائی سائیڈ کی "قوت " اور انٹرمیڈیٹ چینلز کی مضبوط حمایت سے جڑی ہوئی ہے اور یہی اسی کی اس شاندار ترقی کی اہم وجہ ہیں ۔