اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا روسی ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثے پر بحث کا فیصلہ

2024/01/25 10:23:23
شیئر:

24 جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور رکن ممالک کے مابین مشاورت کے بعد سلامتی کونسل نے مشرقی امریکی وقت کے مطابق  25 جنوری کی شام پانچ   بجے روسی آئی ایل-76 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثے پر ایک عوامی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

 اس سے قبل 24 جنوری  کو اقوام متحدہ کے دورے پر موجود روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ ، روس اور یوکرین جنگی قیدیوں کے تبادلے پر ایک معاہدہ طے کر چکے تھے لیکن پھربھی  یوکرین کی فوج کے گرفتار اہلکاروں کو لے جانے والے  روسی فوجی طیارے کو یوکرین کی جانب سے  مار گرایا گیا۔اس لیے  روس نے اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔