اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے تربیتی مرکز پر حملے میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی

2024/01/25 16:36:06
شیئر:

 

ٹائمز آف اسرائیل کی  25جنوری کی  ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے تربیتی مرکز پر   24 تاریخ کو ہونے والے حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "عسکری نظام کے معائنے کے بعد،   اسرائیلی دفاعی افواج نے  اس امکان کو مسترد کر دیا ہے کہ یہ واقعہ اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے فضائی حملے یا توپ خانے سے فائر کیا گیا تھا" اور کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ حملہ حماس نے کیا تھا یانہیں۔

24 تاریخ کو، مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے غزہ کے امور کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے  جنوبی  شہر خان یونس میں واقع ایک تربیتی مرکز پر   حملہ کیا گیا، ٹینک کے دو گولے ایک عمارت پر گرے جس میں 800 افراد رہائش پذیر تھے۔ اطلاعات کے مطابق 9 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوئے ہیں۔ تھامس وائٹ نے کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے اور ڈبلیو ایچ او کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسرائیلی فورسز جائے وقوعہ کی جانب جانے والی سڑک کو بند کر رہی ہیں۔