اسرائیل میں عوام کے مظاہرے

2024/01/25 10:14:34
شیئر:

24  جنوری کو تل ابیب کی سڑکوں پر اسرائیلیوں کی ایک بڑی تعداد نے مظاہرے کیے ۔ مظاہرین نے 'فوری طور پر کسی معاہدے تک  پہنچیں' ، 'کافی خون بہہ چکا ہے اور "معاہدے کی میز پر  آئیں' جیسے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت فوری طور پر حماس کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے اور غزہ کی پٹی میں قید اسرائیلیوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کے لیے تبادلے کے معاہدے تک  پہنچے۔

 اسرائیلی خواتین کی تنظیم کی قیادت میں ہونے والا یہ مظاہرہ شام تک جاری رہا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق مطالبات منوانے کے لیے مظاہرین نے ایک موقع پر  تل ابیب میں ایک اہم شاہراہ کو بھی بند کر دیا۔