چین کا غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی تنصیبات پر ایک اور حملے پر دکھ کا اظہار

2024/01/25 16:47:21
شیئر:

 25 جنوری کو  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے تربیتی مرکز پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کو غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی تنصیبات پر نئے   حملےپر  صدمہ پہنچا ہے اور اس میں ہونے والی شہری ہلاکتوں پر گہرا غم ہے۔ چین شہریوں کو نقصان پہنچانے کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کریں، فوری طور پر جنگ بندی کریں اور بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کو روکیں۔