عراق اور امریکہ عراق میں بین الاقوامی اتحاد کی فوجی موجودگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کریں گے، عراقی وزارت خارجہ

2024/01/26 14:58:29
شیئر:

 25 جنوری کو ، عراقی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ عراق امریکہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی فوجی کمیٹی تشکیل دے گا جو عراق میں بین الاقوامی اتحاد کی فوجی موجودگی کو بتدریج کم کرنے اورختم کرنے پر تبادلہ خیال کرے گی۔ عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے 25 تاریخ کو جاری ایک بیان کے مطابق عراقی حکومت نے اگست 2023 سے  امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور منعقد کیے ہیں اور ایک اعلیٰ سطحی فوجی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کمیٹی کے فریم ورک کے اندر، عراق اور امریکہ عراق میں بین الاقوامی اتحاد کی موجودگی کی مدت کا تعین کرنے کے لئے ایک واضح ٹائم ٹیبل تشکیل دیں گے، اور آخر میں انتہا پسند گروہوں کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے فوجی مشن کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ  عراق اور متعلقہ ممالک کے مابین دو طرفہ معاہدوں کا نفاذ ہو گا۔

 امریکی محکمہ دفاع نے 25 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور عراق آنے والے دنوں میں اعلیٰ سطحی فوجی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کریں گے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بعض امریکی اور عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کئی ماہ تک جاری رہنے کی توقع ہے اور  قلیل مدت میں عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں ہوگا۔