مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں ،اے سی ایف آئی سی کے رہنماؤں اور غیر جانبدار شخصیات کے نمائندوں کا سمپوزیم

2024/01/26 09:36:01
شیئر:

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے 24 جنوری کومختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں،   آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے رہنماؤں اور غیر جانبدار افراد کے نمائندوں کی جانب سے  "گورنمنٹ ورک رپورٹ " پر  آراء اور تجاویز کے لیے ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔

لی چھیانگ نے جمہوری جماعتوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات کی جانب سے حکومتی امور کے لیے ان کی دلچسپی اور  حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کونسل ہر ایک کی رائے اور تجاویز کا سنجیدگی سے جائزہ لے گی۔