آر سی ای پی نے 2023 میں چین اور ایف ٹی اے شراکت داروں کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں، چین کے نائب وزیر تجارت

2024/01/26 16:29:12
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ 

 چین کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور نائب وزیر تجارت  وانگ شوؤ ون نے 26 تاریخ کو کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) دو سال سے نافذ العمل ہے ، جس سے چین اور اس کے آزاد تجارتی معاہدے کے شراکت داروں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

 انہوں نےریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ 2023 میں چین اور آر سی ای پی کے دیگر 14 ارکان کے درمیان درآمدات اور برآمدات کا حجم 12.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا، جو 2021 میں معاہدے کے نفاذ سے پہلے کے مقابلے میں 5.3 فیصد زیادہ ہے۔ ٹیرف میں کمی اور استثنیٰ کے لحاظ سے ، 2023 میں ، آر سی ای پی کے آزاد تجارتی شراکت داروں کے درآمد کنندگان کے لیے چین کی ترجیحی پالیسی کی بدولت  4.05 بلین یوآن حاصل ہوئے ہیں۔