غزہ کی پٹی میں خان یونس پر بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

2024/01/26 14:56:48
شیئر:

 العربیہ ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خان یونس پر اسرائیلی  بمباری سے 22 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے 25 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مجموعی طور پر 200 افراد ہلاک اور 370 زخمی ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل  فلسطین نئے تنازعے کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں 25 ہزار 900 سے زائد افراد ہلاک اور 64 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری  کی وجہ سے  بہت سے اسپتال معمول کے مطابق کام کرنے سے قاصر ہیں۔

 مقامی وقت کے مطابق 25 تاریخ کو اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج  کی ایلیت فورس علاقے پر اپنا فوجی کنٹرول مضبوط کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے تنظیم  جہاد کے انٹیلی جنس کمانڈ سینٹر اور خان یونس میں حماس کے کمانڈ سینٹر پر بھی حملہ کیا اور اسلحہ، سازوسامان، نقشے اور دیگر "قیمتی" انٹیلی جنس معلومات کو  قبضے میں لے لیا۔