اسرائیلی فوجیوں کے جنوبی اور وسطی غزہ پر حملے میں کم از کم 34 افراد ہلاک

2024/01/27 17:05:05
شیئر:

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 تاریخ کی شام کو اسرائیلی فوجی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البیرہ میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ٹی وی کے مطابق اس روز جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل بمباری اور محاصرے کی وجہ سے خان یونس میں واقع ناصر اسپتال کی انتظامیہ نے اسپتال میں بجلی کی مکمل بندش کا اعلان کیا۔

مقامی وقت کے مطابق 26 تاریخ کو، ہیگ، نیدرلینڈز میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کے  اس الزام کہ    اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی"  کی ہے ،  پر ایک فیصلہ جاری کیا  ہے۔ جس کے مطابق عدالت کی جیوری نے اسرائیل کے خلاف ہنگامی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ نسل کشی کو روکنے کے لیے  تمام ممکن  اقدامات کرے اور انسانی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ اسرائیل کو ایک ماہ میں عدالت میں رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔