جرمن چانسلر کا یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا اعلان، میونخ میں 10 ہزار افراد کاحکومتی پالیسی کے خلاف احتجاج

2024/01/29 10:38:02
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 مقامی وقت کے مطابق 28 جنوری کو  جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ جرمنی یوکرین کی مدد جاری رکھے گا اور انہوں نے یورپی یونین کے دیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کریں۔

 اسی دن جرمنی کے شہر میونخ میں ہزاروں مظاہرین نے جرمن حکومت کی موجودہ ٹیکس پالیسی اور یوکرین کے لیے فوجی حمایت کے خلاف احتجاج کیا۔ میونخ پولیس کے مطابق اس دن میونخ میں دس ہزار سے زائد مظاہرین جمع ہوئے۔ مظاہرین نے جرمن حکومت کی جانب سے یوکرین کو فوجی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی سبسڈی میں کٹوتی اور خوراک اور مشروبات پر ٹیکس میں اضافے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ  2023 میں ، جرمنی نے یوکرین کو 7 بلین یورو سے زیادہ فراہم کیے ، جو یورپی یونین کے دیگر ممالک کی طرف سے فراہم کردہ مجموعی مالیت کا نصف سے بھی زیادہ ہے۔