سال 2023 میں چین کے قومی ملکیتی اداروں کا مجموعی منافع 4.633 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا

2024/01/29 11:29:32
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

چین کی وزارت خزانہ نے 29 تاریخ کو 2023 میں ملک بھر میں قومی ملکیتی اداروں کی اقتصادی کارکردگی کا اعلان کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2023 ء میں  قومی اداروں کی کل آپریٹنگ آمدنی 85.73 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 3.6 فیصد کا اضافہ ہے اور مجموعی منافع  4.633 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا، جو سال بہ سال 7.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ 2023 میں قومی ملکیتی اداروں کی کارکردگی کے اہم اشاریےمستقل طور پر بڑھتے رہے  اور  بہتری کا رجحان مزید مستحکم کیا گیا ہے۔