سیکیورٹی فورسز عراق میں "بین الاقوامی اتحاد" کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں: عراقی فوج

2024/01/29 11:01:37
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 عراقی وزارت خارجہ نے مقامی وقت کے مطابق 25 جنوری کو اعلان کیا کہ عراق اور امریکہ ایک مخصوص ٹائم ٹیبل کی تشکیل کو فروغ دینے، عراق میں امریکہ کی قیادت میں نام نہاد "بین الاقوامی اتحاد" کے مشیروں کی مدت کا تعین کرنے اور عراق میں مشیروں کی تعداد میں بتدریج کمی کا آغاز کرنے کے لئے اعلیٰ فوجی کمیٹی کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے۔ ستائیس جنوری  کو عراق اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوا۔عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الحفاجی نے 28 جنوری کو کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز اس کے لیے تیار ہیں۔

  الحفاجی نے کہا کہ ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کی مکمل تیاری کی بدولت قومی سلامتی کی ضمانت دینے کے قابل ہیں۔ عراقی سکیورٹی فورسز اور وزارت داخلہ نے کامیابی کے ساتھ پانچ صوبوں میں سکیورٹی سنبھال لی ہے اور وہ اس سال مزید صوبوں کی سکیورٹی بھی سنبھال لیں گی۔

 جنوری 2022 میں عراقی وزیر اعظم کے اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ "بین الاقوامی اتحاد" کا جنگی مشن ختم ہو چکا ہے، عراقی فوج نے تمام فوجی اڈوں پر قبضہ کر لیا ہے، اور مشاورتی کاموں میں مصروف کچھ غیر ملکی فوجی اہلکار عراقی سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھنے کے لیے عراق میں موجود ہیں۔