شی جن پھنگ نے چین میں نئے تعینات ہونے والے غیر ملکی سفیروں سے سفارتی اسناد قبول کیں

2024/01/30 18:36:08
شیئر:

30 جنوری کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے عظیم عوامی ہال  میں چین میں پاکستانی سفیر  خلیل ہاشمی سمیت چین میں 42 سفیروں کی اسناد تعیناتی قبول کیں۔

سفارتی اسناد تعیناتی وصول  کرنے کی تقریب کے بعد شی جن پھنگ نے  سفیروں سے  خطاب کیا۔

شی جن پھنگ نے سفیروں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے ممالک کے رہنماؤں اور عوام کو چین کے نئے قمری  سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیں۔ چین تمام ممالک کے عوام کے ساتھ اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوستی کو گہرا کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ  تمام ممالک کے عوام کے ساتھ برابری اور جیت جیت  کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات آگے بڑھتے رہیں گے۔ امید ہے کہ سفیروں کو چین کے بارے میں جامع اور گہرائی سے آگاہی حاصل ہو گی، تعاون کے روابط مضبوط ہوں گے اور دو طرفہ تعلقات کے لیے مواصلاتی پل تعمیر ہوں گے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور  چینی طرز کی جدید یت کے ساتھ  چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے عظیم مقصد کو جامع طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔ چینی طرز کی جدید کاری کا مقصد 1.4 بلین سے زائد چینی باشندوں کو بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔ دنیا کے لیے، اس کا مطلب ایک وسیع منڈی اور ترقی کے بے مثال مواقع ہیں، جو دنیا بھر کے ممالک کی جدید کاری میں مضبوط تحریک پیدا کریں گے۔

شی جن پھنگ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ آج دنیا پرامن نہیں ہے، چین ہمیشہ کی طرح انسانی امن اور ترقی کے مقصد کے لیے چینی دانش  سے حل فراہم کرنے  کی کوشش کرتا رہےگا۔ چین  ایک مساوی اور منظم عالمی کثیر قطبی اور جامع اقتصادی عالمگیریت کا حامی ہے۔ چین بہتر دنیا کے  قیام کے لیے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا ۔آئیے مل کر  ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔