90 سے زائد چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں نےدوسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو میں شرکت کے ارادے کے معاہدوں پر دستخط کیے

2024/01/30 15:34:37
شیئر:

تیس جنوری کو  چائنا کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت  کی ترجمان یانگ فین نے  پریس کانفرنس میں بتایا کہ 100 سے زائد کمپنیوں نے  دوسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپومیں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور 90 سے زائد چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں نے  اس ایکسپو  میں  شرکت کے ارادے کے  معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دوسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو 26 نومبر سے 30 نومبر 2024 تک منعقد ہوگی۔