امریکہ نے 2023 میں غیر ملکی حکومتوں کو 238 ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان فروخت کیا

2024/01/30 09:56:57
شیئر:

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 29 جنوری کو امریکی  وزارت خارجہ نے کہا کہ 2023 میں امریکہ کی جانب سے غیر ملکی حکومتوں کو فروخت کیے جانے والے فوجی سازوسامان کی مالیت  16 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 238 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ 

اسی دن تقریباً 20 امریکی ڈیموکریٹس پر مشتمل  پارلیمانی اتحاد نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے مطالبہ کیا  کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کے بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کے بارے میں باضابطہ وضاحت اور مخصوص معلومات فراہم کریں۔پارلیمانی اتحاد کا کہنا تھا کہ  کانگریس اسلحے کی فروخت یا منتقلی کی نگرانی کرتی ہے اور  فیصلہ کرتی ہے کہ  اسلحے کی فروخت یا منتقلی  انسانی اصولوں اور امریکی قانون کے مطابق ہے یا نہیں، اور کیا یہ امریکی قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہے یا نہیں۔ قانون سازوں  نے کہا  ہے کہ حکومت کی جانب سے ہنگامی اعلانات کے ذریعے کانگریس کی نگرانی کو نظر انداز کرنا انتہائی بے قاعدہ بات ہے جبکہ  ہنگامی قومی اختیارات کے استعمال سے امریکی حکومت کی اسلحے کی فروخت کا جائزہ لینے کی ذمہ داری معاف نہیں کی جا سکتی۔