چین میں ثقافتی اداروں کی آمدنی میں 2023 میں 8.2فیصد کا اضافہ

2024/01/30 11:08:16
شیئر:

30 جنوری کو  چین کے قومی محکمہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2023 میں چین میں ثقافتی اداروں نے 12.95 ٹریلین یوآن کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کی، جو 2022 کے مقابلے میں 8.2 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے، نئے ثقافتی فارمیٹس کی واضح خصوصیات کے ساتھ 16 صنعتی ذیلی زمروں نے 5.239 ٹریلین یوآن کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کی، جو  سال بہ سال 15.3 فیصد اضافہ ہے اور مقررہ سائز سے اوپر تمام ثقافتی اداروں کے مقابلے میں 7.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے.

 صنعتی لحاظ سے ، ثقافتی مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے 4.0962 ٹریلین یوآن کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کی ، جو سال بہ سال 0.6 فیصد اضافہ ہے۔ ثقافتی ہول سیل اور خوردہ تجارت نے  6.1 فیصد کے ساتھ ،2.0814 ٹریلین یوآن کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کی  جبکہ ثقافتی خدمت کی صنعت نے 6.7739 ٹریلین یوآن کی  آپریٹنگ آمدنی حاصل کی جوکہ سال بہ سال 14.1 فیصد اضافہ ہے۔ 

2023 کے اختتام پر ، چین میں ثقافتی اداروں کے کل اثاثوں کی مالیت  19.62 ٹریلین یوآن تھی  جو   سال 2022کے  اختتام کے مقابلے میں 7.6فیصد کا اضافہ ہے۔