شی جن پھنگ کی جانب سے فوج کے سینئر افسران کو جشن بہار کی مبارک باد

2024/01/30 18:41:08
شیئر:

چین کے روایتی تہوارجشن بہار کی آمد سے قبل  سینٹرل ملٹری کمیشن نے 29 تاریخ کو بیجنگ میں تعینات سینئر فوجی افسران  کے لئے جشن بہار منانے کے لیے ایک پرفارمنس کا انعقاد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے  پرفارمنس دیکھی اور فوج کے سینئر ساتھیوں اور  فوج کے ویٹرن افسران کوجشن بہار  کی مبارکباد پیش کی۔

 شی جن پھنگ نے ان سے ان کی صحت اور حالات زندگی کے بارے میں پوچھا اور ان کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں نیشنل کانگریس کے جذبے کی رہنمائی میں گزشتہ سال پارٹی، ملک اور فوج کی جانب سے حاصل کردہ اہم کامیابیوں کا جائزہ لیا۔