ہانگ کانگ بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کی قانون سازی کا آغاز ہانگ کانگ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے سازگار ہوگا،چین کی وزارت خارجہ

2024/01/31 16:40:20
شیئر:

31 جنوری کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں ہانگ کانگ بنیادی قانون کے آرٹیکل 23  کی قانون سازی کے آغاز کے اعلان پر  کہا کہ بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کی قانون سازی کی تکمیل ہانگ کانگ کی  قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے آئینی ذمہ داری  ہے، اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کو روکنے،انسداد کرنے اور سزا دینے، ہانگ کانگ کے طویل مدتی امن اور استحکام کو یقینی بنانے، اور "ایک ملک، دو نظام" کے مستقل اور کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے بھی ایک فوری ضرورت ہے۔

 وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ آرٹیکلز   23کی تکمیل کے بعد، یہ ہانگ کانگ کے تمام رہائشیوں کی بنیادی فلاح و بہبود  اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ،اور ہانگ کانگ کی اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے کھلے پن کے لیے سازگار ہوگا۔