کسی بھی غیر ملکی مداخلت پر کبھی سمجھوتہ یا رعایت نہیں کی جائے گی، چینی ریاستی کونسل کا دفتر امور تائیوان

2024/01/31 10:58:49
شیئر:

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کے ترجمان  چھن بین حوا نے 31 جنوری کو ایک معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ون چائنا اصول بین الاقوامی برادری کا  اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والا ایک بنیادی اصول ہے۔یہ اصول  دنیا بھر کے 183 ممالک کے ساتھ  چین کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی سیاسی بنیاد بھی ہے۔ تائیوان کی ڈی پی پی  انتظامیہ  علیحدگی  کے موقف پر بضد ہے جو  آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے حوالے سے مسائل کی جڑ ہے۔

ترجمان  نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے۔ امریکہ میں چین مخالف قوتیں ہمیشہ "تائیوان کارڈ" کھیلتے ہوئے تائیوان کو خطرے میں ڈالنا چاہتی ہیں اور تائیوان کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ حقائق ثابت کرتے ہیں اور ثابت کرتے رہیں گے کہ ہم کبھی بھی تائیوان سے متعلق علیحدگی پسند کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی ہم کسی بھی غیر ملکی مداخلت پر ذرا سا بھی سمجھوتہ یا رعایت کریں گے۔