میانمار پولیس نےبائی سو چھنگ سمیت مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 10 مشتبہ افراد کو چین کے حوالے کر دیا

2024/01/31 10:21:59
شیئر:

 30 جنوری کو، میانمار کی پولیس نے بائی سو چھنگ سمیت شمالی میانمار کے کوکانگ علاقے میں ٹیلی کمیونیکیشن فراڈ جرائم پیشہ گروہ کے چھ اہم سرغنوں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث چار دیگر  مشتبہ افراد کو  چینی محکمہ عوامی سلامتی کے حوالے کر دیا۔ یہ  کارروائی چین اور میانمار کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بین الاقوامی تعاون کی ایک اور تاریخی اور بڑی کامیابی ہے۔ 

دسمبر 2023 میں، چین کی وزارت عوامی سلامتی کے اداروں نے بائی سو چھنگ سمیت جرائم پیشہ گروہوں کے 10 بڑے سرغنوں کی گرفتاری کے لئے انعامات کے ساتھ  تلاش کا اعلان کیا  اور بین الاقوامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے لئے ایک ورکنگ گروپ میانمار بھیجا گیا۔ فریقین نے  ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک فراڈ کے خلاف مشترکہ طور پر کریک ڈاؤن کرنے اور جرائم پیشہ گروہوں کے اہم سرغنوں کو گرفتار کرنے اور چین کے حوالے کرنے کے لئے ہر ممکن کوششوں پر اتفاق کیا۔ تاحال، شمالی میانمار میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک فراڈ کے 44,000 مشتبہ افراد کو  چین کے حوالے کیا جا چکا ہے، جن میں 171 تنظیم کے سرغنہ اور مرکزی کارندے اور 2،908 آن لائن مفرور شامل ہیں۔