شی جن پھنگ کی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت

2024/01/31 18:26:31
شیئر:

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 31 جنوری کو ایک اجلاس منعقد کیا  جس میں "نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی،  ریاستی  کونسل،  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز  عدالت اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سکریٹریٹ کی ورک رپورٹ" کی سماعت اور مطالعہ سے متعلق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جامع رپورٹ   سمیت دیگر رپورٹس پر نظر ثانی کی گئی ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

 اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ 2024 ءعوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کےاہداف کے حصول کے لئے ایک کلیدی سال ہے۔ اعلیٰ معیار کی ترقی کے بنیادی کام کو سمجھنا، اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنا، لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانا، اور سماجی انصاف  کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔

 اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے  سی پی سی  نے "انسپکشن ورک پر  سی پی سی  کے ضوابط" پر تین بار نظر ثانی کی ہے تاکہ معائنہ  اور نگرانی کے کام کی گہرائی اور ترقی کو مسلسل فروغ د یا جا سکے ، اور پارٹی کے خود انقلابی  نظام اور اصولی نظام کو بہتر بنایا جائے ۔