چین کی 2023 میں مالی آمدنی 21 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگئی ، چینی وزارت خزانہ

2024/02/01 11:56:36
شیئر:

یکم فروری کو چین کی وزارت خزانہ کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ 2023 میں چین نے مثبت مالی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے ملک کی  معاشی بحالی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیرا ہتمام پریس کانفرنس میں چین کے نائب وزیر خزانہ وانگ ڈونگ وے نے کہا کہ   معاشی بحالی کی بدولت 2023 میں ملک کی مالی آمدنی 21 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگئی جو 6.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں مشرقی، وسطی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں کی آمدنی میں بالترتیب 6.7 فیصد، 6.9 فیصد، 10.7 فیصد اور 12 فیصد اضافہ ہوا اور 31 صوبوں کی مالی آمدنی میں مثبت نمو حاصل ہوئی ہے۔