امریکہ سائبر سیکیورٹی کے نام پر دوسرے ممالک کو بدنام کرنا بند کرے، چینی وزارت خارجہ

2024/02/01 16:23:41
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ نے یکم تاریخ کو  منعقدہ پریس کانفرنس میں نام  نہاد "چینی ہیکرز" کے موضوع پر امریکہ کی طرف سے حالیہ بیانات کے  حوالے سے ایک سوال کا  جواب دیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ  چین قانون کے مطابق سائبر حملوں کی کسی بھی شکل کی سختی سے مخالفت اور  ایسا  کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ  امریکہ نے موَثر  شواہد کی عدم موجودگی میں نتائج اخذ کئے ہیں، اور چین کے خلاف اس کے  الزمات بے بنیاد  اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں اور خالصتاً  مبہم ہیں۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ وانگ وین بن نے نشاندہی کی کہ امریکہ سائبر حملوں کا آغاز کرنے والا اور ماسٹر مائنڈ  ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ سائبر چوری اور عالمی سطح پر حملوں میں ملوث ہونا بند کرے اور دوسرے ممالک کو بدنام کرنے کے لیے سائبر سیکیورٹی کے مسائل کا استعمال بند کرے۔