امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں کمی کے فیصلے کو افراط زر سے مشروط کر دیا

2024/02/01 10:32:41
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  31 جنوری کو ،امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے فیصلے سے قبل، فیڈ  افراط زر میں کمی کے تسلسل کا جائزہ لے گا  ،  فی الحال، مارچ کے اجلاس میں شرح سود میں کمی  کا "امکان" نہیں ہے. 

پاول نےموجودہ  صورتحال میں   وفاقی  شرح سود کے عروج پر  پہنچنے کا غالب امکان ظاہر کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں افراط زر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے  جبکہ معیشت سست روی کا شکار نہیں ہوئی اور بے روزگاری کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا اور موجودہ عمل جاری رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ  شرح سود میں کمی اس وقت تک "نامناسب" ہے جب تک اس بات کا قوی اعتماد نہ ہو کہ افراط زر مستقل طور پر 2 فیصد کے ہدف کی طرف بڑھ رہی ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو نے 31 جنوری کو اپنی دو روزہ مانیٹری پالیسی میٹنگ مکمل کی اور اعلان کیا کہ وہ وفاقی  شرح سود کے لئے ہدف کی حد کو 5.25 فیصد سے 5.5 فیصد کے درمیان برقرار رکھے گا۔ یہ لگاتار چوتھی بار ہے کہ فیڈ نے  شرح سود کی حد کو تبدیل نہیں کیا ہے۔