یورپی یونین کی جانب سے روسی اثاثوں کو ضبط کرنے کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، زاخارووا

2024/02/01 10:28:44
شیئر:

31 جنوری کو، یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے یوکرین کی تعمیر نو کے لیے روسی سینٹرل بینک کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے حالیہ فیصلے کے حوالے سے، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ روس، اپنے منجمد اثاثوں کی ایسی ضبطی کو "چوری اور تجارتی جنگ اور روس کے خلاف مغربی اقتصادی دشمنی میں حقیقی اضافہ" کے طور پر دیکھے گا۔

زاخارووا نے کہا کہ یورپی یونین اپنے بجٹ میں خسارے کو پورا کرنے کے لیے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔روسی اثاثے ضبط کرنے کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔ یورپی یونین جانتی ہے کہ اگر اس نے روس کے منجمد اثاثے ضبط کیے تو روس انتہائی سخت جواب دے گا۔